اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حضرت دائود ؑکے عہد کے رنگ دار کپڑوں کا دھاگہ دریافت

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

القدس(این این آئی) اسرائیلی محققین نے یروشلم کے جنوب میں حضرت دائود علیہ السلام کے عہد کے رنگے ہوئے کپڑے کے دھاگے دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اون سے تیار کیے گئے کپڑے کے یہ دھاکے جامنی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ یروشلم کے جنوب میں تانبا پیدا کرنے والے قدیم قصبے کی کھدائی کے

دوران یہ کپڑے کے دھاگے دریافت ہوئے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ کاربن ڈیٹنگ کی مدد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھاگے کم از کم 1000 قبل مسیح کے ہیں جو بائبل کے اعتبار سے حضرت دائودؑ اور حضرت سلیمانؑ کا دور بنتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ معزز ہونے اور بادشاہت کی علامت تھا اور اس دور میں اس کی قیمت سونے سے بھی زیادہ رہی ہے۔ کھدائی کے دوران اس علاقے سے ابھی تک کپڑا رنگنے اور سیپیوں کے آثار ملے ہیں۔یہ رنگے ہوئے دھاگے اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ آج سے تین ہزار سال قبل بھی کپڑے رنگنے کی تکنیک وجود رکھتی تھی اس دھاگے کیلئے استعمال ہونیوالے رنگ کو ٹریان پرپل بھی کہا جاتا ہے اور اس کا تذکرہ بائبل میں بھی ملتا ہے۔ اسے بحیرہ روم سے ملحقہ علاقوں میں پائی جانے والی بوٹیوں سے تیار کیا جاتا تھا۔ ان رنگے ہوئے دھاگوں کی وادی تمنہ سے دریافت سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہاں تہذیب یافتہ آبادی موجود تھی۔  اسرائیلی محققین نے یروشلم کے جنوب میں حضرت دائود علیہ السلام کے عہد کے رنگے ہوئے کپڑے کے دھاگے دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اون سے تیار کیے گئے کپڑے کے یہ دھاکے جامنی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ یروشلم کے جنوب میں تانبا پیدا کرنے والے قدیم قصبے کی کھدائی کے دوران یہ کپڑے کے دھاگے دریافت ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…