بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدر کے نام سے منسوب محل کا اصل مالک سامنے آگیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آن لائن)روسی صدر کے نام سے منسوب محل کا اصل مالک سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے بحیرہ اسود کے کنارے قائم شاندار محل کے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ یہ ولادی میر پیوٹن کی ملکیت ہے۔روس کی ارب پتی

کاروباری شخصیت ارکادی روٹنبرگ نے دعویٰ کیا  کہ جائیداد کے مالک روس کے صدر ولادیمیر پوتن نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ روٹنبرگ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ اگلے دو سالوں میں مکمل ہوجائے گی اور اسے اپارٹمنٹ ہوٹل بنا دیا جائے گا۔ سترہ ہزار تین سو ایکڑ رقبے پر بنائے گئے محل  کی قیمت دو کھرب انیس ارب روپے ہے۔اس محل میں تھیٹر، کیسینو، سپا، بندرگاہ، زیرزمین آئس سکیٹنگ کا میدان اور چرچ بنائے گئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے دعویٰ کیا تھا  کہ یہ جاگیر برسوں قبل روسی صدر کو رشوت کے طور پر دی گئی تھی جو دنیا کی سب سے بڑی رشوت ہے۔جنوبی علاقے میں بحر اسود کے کنارے پر واقع صدر ولادی میر پیوٹن کے اس عالیشان محل کا رقبہ یورپی ملک مناکو سے 39 گنا زیادہ ہے۔گرفتاری سے قبل الیکسی ناوالنی نے یہ تفصیلات اپنے بلاگ پر 2 گھنٹے کی ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔ویڈیو میں ولادی میر پیوٹن کے شاہانہ محل کے اندرونی مناظر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے دکھائے گئے ہیں۔محل پر بنائی گئی ویڈیو کو 10 کروڑ سے بھی زائد  مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…