اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرہ ارض پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)گلوبل وارمنگ سے کرہ ارض پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں برف پگھلنے میں 65 فیصد تیزی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 1994 سے 2017 تک 28 ٹریلین ٹن برف پگھل چکی ہے

اور یہ مقدار پورے برطانیہ پر برف کی تین سو فٹ موٹی چادر کے برابر ہے۔ماہرین نے برف پگھلنے کو انسانوں اور جنگلی حیات کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔برطانیہ اور ڈنمارک کے محققین نے خبردار کیا کہ اگر عالمی حدت میں اسی طرح تیزی سے اضافہ جاری رہا تو سمندر کی سطح مزید 17 سینٹی میٹر تک بلند ہو جائیگی جو ہر سال ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کے لیے ساحلی سیلاب کے خطرہ کا باعث بن جائے گا۔یونیورسٹی آف لیڈز اور ڈینش موسمیاتی ادارے کے سائنسدانوں کے مطالعے کے مطابق 1990 کے عشرے میں سیٹلائٹ کے ذریعے برف کی پرتوں کی پہلی کی گئی پیمائش کے بعد سے گرین لینڈ میں برف پگھلنے سے دنیا کے سمندر کی سطح 10.6 ملی میٹر تک بڑھ گئی ہے جب کہ انٹارکٹکا سے پگھلنے والی برف نے اس سطح میں مزید 7.2 ملی میٹر کا اضافہ کیا ہے۔مطالعاتی تحقیق کی شریک مصنف اینا ہاگ کا کہنا تھا کہ اگر برف کی پرتوں کا ہمارے ماحولیاتی حدت کے بدترین تخمینے کے مطابق ختم ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو ہمیں سمندر کی سطح میں 17 سینٹی میٹر اضافے کی توقع کرنی چاہیے جس سے دنیا کے بیشتر ساحلی شہروں میں طوفانی سیلاب کا خطرہ دوگنا ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…