انقرہ(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دنیا اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا اور غذائی قلت کو روکنے کے لیے آگے آنا چاہیے کیوں کہ حالیہ چند سالوں میں یہ چیزیں انتہائی خطرناک حد تک پھیل گئی ہیں جب کہ عالمی برادری کو کمبوڈیا، روانڈا اور بوسنیا جیسے
سانحات پر ایکشن لینا چاہیے۔رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انسانیت بھی ایک وبا کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے، یہ نسل پرستی کے وائرس کے خلاف لڑائی میں برسرپیکار ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے، مساجد اور چرچز پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ معاشرے میں مذہب، زبان اور نسل پرستی کی بنیاد پر نفرت انگیز جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔