منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے بھاری رشوت ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈسامنے آگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا ہے۔ ارنب گوسوامی نے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے 40 لاکھ رشوت دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل بھارت کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پرتھو داس گپتا نے

پولیس کو بیان دیا ہے کہ بھارتی اینکر نے تین سالوں میں انہیں دو مرتبہ بارہ سو ڈالرز دیے۔پولیس نے ٹی آر پی اسکیم میں ارنب گوسوامی کے خلاف تین ہزار چھ سو صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ تیار کر لی ہے۔قبل ازیں بھارتی کانگریس لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ششی تھرور نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک بھارتی قوم پرست 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے کہ ہم جیت گئے۔لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کیلئے دھوکہ دہی کی گئی۔خیال رہے کہ چند روز قبل متنازع اینکر ‘ارنب گوسوامی’ اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پرتھو داس گپتا کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی۔واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…