اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے، 14 دن سے دبے 11 کان کنوں کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین میں تباہ ہونے والی سونے کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں ریسکیو ادارے کے امددی کارکنان سونے کی کان کی 600 میٹر گہرائی میں دبے 11 کان کنوں کو دو ہفتوں بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب

ہوگئے ہیں۔ اس کان میں حادثے کے وقت 22 مزدور موجود تھے۔سرکاری ٹیلی وژن پر کان کنوں کے بحفاطت باہر آنے کے مناظر کو براہ راست دکھایا گیا، 7 کان کن خود چل کر باہر نکلے، 4 مزدوروں کو امدادی کارکن اٹھا کر لائے۔ کان کنوں کی آنکھیں ڈھنپی ہوئی تھیں تاکہ زیر زمین تاریکی میں دو ہفتے گزارنے کے بعد سورج کی روشنی اثر انداز نہ ہو۔کان کنوں کی زیر زمین زندہ موجودگی پر ریسکیو کام کو تیز کیا گیا تھا اور کئی ہفتوں کا کام 3 دن میں کر لیا گیا، کان کنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تاہم حکام نے مزدوروں کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو ہفتے قبل چینی صوبے شانڈونگ میں واقع سونے کی ایک کان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکا ہوا تھا اور بائیس کان کن چھ سو میٹر گہری سرنگ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ اس حادثے کے ایک ہفتے بعد امدادی کارکنوں کو یہ معلوم ہوا تھا کہ کئی متاثرہ افراد زیر زمین زندہ ہیں۔ چین میں تباہ ہونے والی سونے کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں ریسکیو ادارے کے امددی کارکنان سونے کی کان کی 600 میٹر گہرائی میں دبے 11 کان کنوں کو دو ہفتوں بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…