ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ ، عملےکے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا ، جانی نقصان

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا جب کہ ایک کو ہلاک کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجریا کے مغربی ساحل پر ساحل پر معمول کے گشت پر تھا کہ

سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی۔ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ 2019 میں بھی نائجیریا کے ساحل پر قذاقوں نے 10 ترک اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کی رہائی ایک ماہ بعد ممکن ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ رہائی کے لیے ترک حکومت نے قذاقوں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…