منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

40سال انسانیت کی خدمت کرنیوالی مسیحا چل بسیں

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)چار دہائیوں تک مسلسل انسانیت کی خدمت کرنے والی فلپائنی نرس کے انتقال پر سعودی عرب کا مغربی شہر الباحہ کی فضا سوگوار ہو گئی، نرس الباحہ کی القری کمشنری کے القواریر قصبے میں سکونت پذیر تھی،گردے فیل ہو جانے پر زندگی کی بازی ہار گئی،

الباحہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے عرب ٹی وی کوبتایا القواریر کے باشندے فلپائنی نرس کو ام اسماعیل کہہ کر مخاطب کرتے تھے،ہیلتھ سینٹر آنے والے مریضوں کی مدد اورعلاج میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھی- علاقے کے تمام لوگ اس سے مانوس تھے،ام اسماعیل پر ڈیوٹی کے دوران فالج کا حملہ ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ان کی حالت مزید خراب ہوگئی،گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا،قصبے کے لوگوں نے مدد کے لیے 25 ہزار ریال جمع کرکے پیش کیے،فلپائنی نرس صحت زیادہ خراب ہو جانے پر وطن چلی گئی تھی اس کی خواہش تھی کہ اپنے رشتہ داروں کے درمیان رہ کر علاج کرائے تاہم وطن پہنچنے کے بعد اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئی،نرس کی موت کی اطلاع پر القواریر کے باشندوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور شاندار الفاظ میں اسے خراج عقیدت پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…