اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن، این این آئی ) سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی سروسز میں کام کرنے پر غیرملکیوں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر ان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروسز میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی

کرنے والے غیرملکی ڈرائیورز پر بھاری جرمانے کیے جانے لگے ہیں۔آن لائن ٹیکسی سروسز کے شعبے میں سعودائزیشن کے احکامات جاری کرچکی ہے جہاں اب صرف مقامی افراد ہی ڈرائیونگ کی ذمے داری بھی نبھائیں گے۔ ریاض اور اس کے گرد ونواح میں 14 سو سے زائد کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ کارروائیوں میں وہ افراد بھی شامل تھے جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ دوسری جانبسعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پولیس نے کمپنیوں اور تجارتی مراکز میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی چوری کرنے والے چھ رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور کمپنیوں کی شکایات پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔خصوصی ٹیم کی مدد سے ریاض پولیس نے واردات کرنے والے گروہ کو

رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعاق شام سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ تجارتی مراکز اور دکانوں کے ہیڈکوارٹر میں غیر قانونی طریقے سے گھسنا جرم ہے۔ کمپنیوں اور تجارتی مراکز کا سامان اور نقدی بلا اجازت اپنے قبضے میں کرنا

جرم ہے،وہ اس کے مرتکب ہوئے۔ گروہ کے افراد سامان کی شکل تبدیل کرکے سستے داموں فروخت کرتے رہے۔ ایک سودا 2 لاکھ 80 ہزار میں کیا تھا،انہوں کا کہنا تھا کہ مسروقہ سامان چوروں کی خفیہ ٹھکانوں سے بازیاب کرلیا ۔ ملزمان کو مقدمہ درج کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…