منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نئی دہلی کا میٹرو سٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی ( آن لائن، این این آئی ) بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔دلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان چھوٹے بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے

جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔دوسری جانب بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنمائوں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد عالمی رہنمائوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت ٹھکرا دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…