منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپان میں شرمندگی کے باعث کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے شرمندگی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قرنطینہ میں رہنے والی خاتون نے ساری روداد اپنے آخری خط میں بتادی۔جاپان کے شہر ٹوکیو کی رہائشی30سالہ خاتون نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون رواں

ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں جہاں وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ رہی تھیں۔موت سے قبل انہوں نے ایک تحریر لکھی جس میں بتایا کہ میں اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بننے پر بہت شرمندگی محسوس کررہی ہوں۔ذرائع کے مطابق خاتون میں بظاہر طور پر کسی بیماری کی علامات تو موجود نہیں تھیں لیکن وہ اپنے رابطے میں آنے والے کئی افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کا باعث بننے پر پریشان رہتی تھیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس

سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 42 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 43 ہزار 146 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 322 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 719 کورونا مریض اب تک

شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 544 ہو گئی۔کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 15 ہزار 299 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 87 لاکھ 55 ہزار 133 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 68 ہزار 412 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 77 ہزار 352 ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…