اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ٹیکس دہندگان کو بڑی سہولت مل گئی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف زکات اینڈ ٹیکس نے ٹیکس دہندگان کے لیے مالی جرمانوں اور ہرجانوں میں چھوٹ کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی کے بیان میں کہاگیاکہ اب اس چھوٹ کا

وقت 30 جون 2021 کو اختتام پذیر ہو گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مملکت میں اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے سبب کیا گیا ہے۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران ٹیکس کی اصل واجب الادا رقم کی ادائیگی کر دینے والوں کو جرمانوں میں 100% چھوٹ ملے گی۔ اپریل اور مئی میں ادائیگی کرنے والوں کو جرمانوں میں 75% چھوٹ ملے گی جب کہ جون 2021 میں ادائیگی کرنے والوں کو جرمانوں کی مالیت میں 50% چھوٹ دی جائے گی۔اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ چھوٹ اور رعائت صرف ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والوں کے لیے ہے۔ اس چھوٹ میں ٹیکس کی چوری سے متعلق خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد یا دیگر وجوہات کی بنا پر ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…