اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کا پانی روکنے کیلئے متنازعہ ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان

datetime 23  جنوری‬‮  2021 |

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریتلے پن بجلی پروجیکٹ کی منظور ی دے دی ہے۔ 5282کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے

850 میگا واٹ کا ریتلے پن بجلی پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ یہ منظوری وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق دریائے چناب پر کشتواڑ میں بھارتی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن اور جموں وکشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔51 فیصد اور 49 فیصد شراکت داری ہوگی۔ بھارتی حکومت 776.44 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ پراجیکٹ 60 مہینوں میں شروع کیا جائے گا۔ متنازعہ ڈیم کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے ۔ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کشمیر کو اس بڑے پروجیکٹ سے اب تک اس لئے محروم رکھا گیا ہے کیوںکہ سابق حکومتیں پاکستان کی بین الاقوامی عدالت اور عالمی بینک جانے کی دھمکیوں سے ڈرتی تھیں۔ توانائی کے اس منصوبے کے علاوہ ، کوار پروجیکٹ 540 میگاواٹ پر کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…