منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نامزد امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اہم اتحادی قرار دے دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ دیسک /این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کی قیادت میں پاکستان کیساتھ بہترین اور اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں ، نامزد امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن نے پاکستان کو اہم اتحادی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل لائڈ آسٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے،

وہاں سیاسی مفاہمت کرانے میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہوگا، افغانستان میں قیام امن میں رکاوٹ بننے والے علاقائی عناصر کو روکنے میں بھی پاکستان امریکا کا مددگار ہے۔ قبل ازیں امریکا کے نامزد دفاعی سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ پاکستان کو افغانستان کے امن عمل میں ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتی ہے اور علاقائی عناصرکو امن عمل خراب کرنے سے روکنے کے لیے کام بھی کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل لائیڈ جے آسٹنامریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ ہیں اور اگر امریکی سینٹ منظور کردیتی ہے تو وہ نئے سیکریٹری دفاع ہوں گے جبکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سابق عہدیدار ٹنی بلنکین امریکا کے نئے سیکریٹری اسٹیٹ ہوں گے۔سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی امن عمل کے لیے پاکستان ایک انتہائی ضروری ساتھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں افغان امن عمل کو بگاڑنے کے لیے کام کرنے والے علاقائی عناصر کو روکتے ہوئے ایک علاقائی اپروچ کی حوصلہ افزائی کروں گا جو پڑوسی ممالک مثلا پاکستان سے حمایت حاص کرے۔جنرل لائیڈ آسٹن سے سوال کیا گیا کہ بحیثیت سیکریٹری دفاع وہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کیا تبدیلیاں تجویز کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ میں ہمارے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا جس میں بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی رہنماں کی تربیت بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں ہونے والے کسی بھی تصفیے میں اہم کردار ادا کرے گا،ہمیں القاعدہ اور داعش خراسان کو شکست دینے اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔نامزد سیکریٹری دفاع سے سوال کیا گیا کہ چونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ستمبر 2018 میں پاکستان کو سیکیورٹی امداد روک دی تھی تو کیا انہوں نے امریکا کے ساتھپاکستان کے تعاون میں کوئی تبدیلی محسوس کی ہے؟جس پر جنرل لائیڈ آسٹن نے جواب دیا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی حمایت میں امریکی درخواستوں پر عمل کرنے کے لیے تعمیری اقدامات اٹھائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت مخالف گروہوں مثلا لشکرِطیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے حالانکہ ان کی پیش رفت ابھی نامکمل ہے۔جنرل لائیڈ آسٹن نے اعتراف کیا کہ ہوسکتا ہے سیکیورٹی امداد کی معطلی کے علاوہ بھی کئی پہلو پاکستان کے تعاون پر اثر انداز ہوئے ہوں جس میں افغانستان مذاکرات اور پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی خطرناککشیدگی شامل ہے۔امریکی جنرل سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان پر اثر انداز ہونے کے لیے کیا حربے اور آپشنز استعمال کرں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پر دبا ئوڈالوں گا کہ وہ اپنی سرزمین کو عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ اور پر تشددانتہا پسند تنظیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے، پاکستان کی فوج کے ساتھ تعلقات استوار رکھنے سے امریکا اور پاکستان کے کلیدی امور پر تعاون کرنے کی راہیں کھلیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…