اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مسجد حرام کی تطہیر اور اسے معطر بنانے کا کام انجام دینے والوں  کی تعداد کتنی ہے ، چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ لیٹر سے زائد موادکا استعمال ، خانہ کعبہ کی فضاء کو معطر رکھنے کیلئے تین شفٹوں میں کام جاری

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مسجد حرام اور اس کے صحنوں کی تطہیر اور انہیں معطر بنانے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ اس کا مقصد نمازیوں اور معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور کرونا وائرس کو مسجد حرام تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ انتظامیہ نے 180 کے قریب ملازمین کو بھرتی کیا ہے۔ یہ افراد مسجد حرام کی تطہیر اور اسے معطر بنانے

کا کام انجام دینے والے 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ کارکنان تین شفٹوں پر تقسیم ہو کر 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے مسجد حرام میں تطہیر اور قالینوں کے امور کے ڈائریکٹر جابر الودعانی نے بتایا کہ حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رواں سال 1442 ہجری کے پہلے چھ ماہ کے دوران مسجد حرام اور اس کے بیرونی صحنوں کی 1800 سے زیادہ مرتبہ دھلائی انجام دی۔ اس دوران (10800000) لیٹر اعلی ترین معیار کا ماحول دوست مواد استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ لیٹر خوشبو دار مواد سے مسجد حرام کو معطر کیا گیا۔ الودعانی کے مطابق مسجد حرام کی تطہیر اور اس میں موجود 2180 قرآن شیلف کی تطہیر اور انہیں چمکانے کا کام باقاعدگی سے انجام دیا جاتا ہے۔ مزید برآں 3800 بیت الخلا کی صفائی اور 1350 ٹن کچرا مسجد حرام سے باہر لے جانے کا بھی بہترین انتظام ہے۔ ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے 470 آلات اور مشینیں استعمال میں لائی جاتی ہیں۔الودعانی کا کہنا تھا کہ یہ تمام خدمات اور کوششیں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر انجام دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی توجہ اور سرپرستی حاصل ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…