اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

متنازع ٹویٹ کیوں کیا ، امریکا میں چینی سفارتخانے کو بڑا دھچکا لگ گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرنے ایک متنازع ٹویٹ کی وجہ سے امریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹیوٹر اکائونٹ بلاک کردیا۔ اس ٹویٹ میں چینی سفارت خانے کی طرف سے چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں بیجنگ کی پالیسیوں کا دفاع کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سفارتخانے کے اکائونٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ایک ٹویٹ شائع کی جس چین کے سرکاری اخبارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایغور خواتین اب بچے پیدا کرنے والی مشینیں نہیں رہی ہیں۔چینی سفارت خانے کی اس متنازع ٹویٹ سے قبل سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چین اپنے ہاں ایغور نسل کے لوگوں کے ساتھ غیر انسانی برتائو کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر کا یہ فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقتدار کے آخری دن ان کی طرف سے چین پر تنقید کے بعد آیا۔ صدر ٹرمپ نے چین پر سنکیانگ صوبے کے مسلمانوں پر نسل کشی کا الزام عاید کیا تھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے ان کے اس موقف کی تائید کی ہے۔ایک ٹویٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے چینی سفارت خانے کی متنازع ٹویٹ پر کارروائی کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے نے ہماری پالیسی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…