اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں کورونا نےدوسرے دن بھی تباہی مچا دی ، برطانیہ میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے تقریبا 4 ہزار اموات ہوئیں جبکہ پونے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہوگئی۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کورونا سے اموات کی تعداد اگلے

ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ادھر برطانیہ میں بھی 1200 سے زائد اموات ہوئیں اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنیوالوں کو 800 پاونڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاون ختم کرنے کی تاریخ دینے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاس کے ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہائوس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ 4 سال میں کہیں کھو گئے ہیں۔جوبائیڈن نے وائٹ ہائوس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور ان سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔امریکی صدر نے اپنی پہلی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو اس شخص کو بغیر کسی لحاظ کے موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…