اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیتا ہے تو وہ اور زیادہ خطرناک ہو جائے گا،نامزدامریکی وزیرخارجہ کا ایران بارے اہم بیان

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہاہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گی۔ ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے جوہری مذاکرات میں خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کو شامل کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے

مجوزہ وزیر خارجہ نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہے۔ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیتا ہے تو وہ اور زیادہ خطرناک ہو جائے گا۔بلنکن نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی پابندیوں سے خود کو آزاد کرنے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اب یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکے۔جو بائیڈن انتظامیہ میں مستقبل کے وزیر خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یک طرفہ ڈپلومیسی ترک کرنے اور امریکا کا عالمی سطح پر قائدانہ کردار بحال کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی نئی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر چین اور دوسرے حریف ممالک کا مقابلہ کرے گی۔اتتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم اپنے عالمی اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ عالمی سطح پر اپنے نفوذ میں اضافہ کر سکیں۔ ہم ماضی کی نسبت آنے والے وقت میں شمالی کوریا، روس اور ایران جیسے ممالک کا مقابلہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوںگے۔ادھر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک خاتون عہدیدار اوریل ہینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے میں جلد دوبارہ شامل نہیں ہورہا ہے۔مس ہینس نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ابھی ایران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی دوبارہ پاسداری سے کوسوں دور ہیں۔جوبائیڈن

کی نامزد ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام اوراس کی خطے میں دوسرے تخریبی سرگرمیوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے سینیٹ کی کمیٹی کے روبرو اپنے تقرر کی توثیق کے لیے سماعت کے دوران میں چین سے تعلقات کے بارے میں بھی اظہارخیال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہچین ہماری ترجیح اور ایک چیلنج ہوگا اور میں اس پر اپنی توجہ مرکوز کروں گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…