بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانہ کعبہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خانہ کعبہ کے سامنے کبوتر کے سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہوئی ، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطے میں ایک کبوترنے اپنے سر جھکا کر سجد ہ کیا۔ حریمین شرفین کے

اکائونٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا اس کی ٹیگ لائن میں لکھا کہ ایک کبوترمطاف کعبہ میں سجد ہ کر رہا ہے ۔ جبکہ ایک اور صارف حامد نےلکھا کہ ’’پرندوں کا خانہ کعبہ کے گرد مسحورکن طواف، اللہ اکبر کبیرا، سبحان اللہ۔ دوسری جانب حرم شریف کے کبوتروں کے متعلق مختلف روایات ہیں مگر کسی کی صداقت پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی۔ایک روایت یہ ہے کہ یہ کبوتر ابابیل کی نسل سے ہیں جو ابرہہہ حبشی کے لشکر کی تباہی کیلئے اللہ تعالٰی کے خصوصی انتظام سے آئے تھے۔ ایک اور روایت یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود کبوتر ان دو کبوتروں کی نسل سے ہیں جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی ہجرت کے موقع پرغارِ ثور کے دہانے پر تھے۔ کچھ بھی ہو مگر ان کبوتروں کی بہتات نے علمائے کرام اور مختلف سرمایہ داروں کے درمیان ایک تنازعہکھڑا کر دیا ہے۔ حرم مکی شریف کے آس پاس ان کبوتروں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے جس کے باعث ان کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، کبوتروں کی بیٹیں مکہ مکرمہ کی عمارتوں کے حسن کو گہنانے کا باعث بن رہی ہیں۔ بعض کمپنیوں نے ایک خاص فریکوئینسی میں آواز نکالنے والے آلات متعارف کرائے ہیں، جنہیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے جوڑنے کے بعد کبوتروں کو وہاں سے دور اڑایا جا سکتا ہے جبکہ علماء کا کہنا ہے کہ کبوتروں کو مارنا، ان کو ایذا پہنچانا اور غذاء سے محروم رکھنا کسی طور پر جائز نہیں، اور نہ ہی ایسا کوئی طریقہ اختیار کرنا جائز ہے جس کی وجہ سے حرم شریف کے کبوتروں کو یہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جا سکے۔ مولانا ضیاء الدین مدنی علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ جب سعودیوں نے حرم شریف کا انتظام سنبھالا تو حرم نبوی صل اللہ علیہ وسلم کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے فیصلہ کیا کہ حرم نبوی صل اللہ علیہ وسلم میں کبوتروں کے لیے دانہ نہ ڈالا جائے اس طرح کبوتر دانہ کی تلاش کے لیے دوسری جگہوں میں منتقل ہو

جائیں گے اور حرم شریف صاف رہ سکے گا۔ اس حکم پر عمل کیا گیا کئی دن گزر گئے دانہ تو نہیں ڈالا مگر کبوتروں کی گنبد خضراء سے محبت کا یہ عالم کہ بھوک سے تو مر رہے ہیں مگر آستانہ محبوب چھوڑنے کے لیے تیار نہیں اہل مدینہ منورہ نے اس عشق و محبت بھرے منظر کو دیکھا۔ دنیا میں یہ بات شہرت پکڑ گئی لوگوں نے حکومت کو تار دیے اصرار کیا

پھر حسب سابق دانہ ڈالنا شروع ہو گیا۔ بعض حضرات کا خیال ہے یہ کبوتر اس کبوتر کی نسل ہیں جو نوح عليه السلام کی کشتی سے آیا اور خشکی کی خبر دی۔ علامہ علی بن برہان الدین حبلی فرماتے ہیں یہ کبوتر اس جوڑے کی نسل سے ہیں جنہوں نے غارِ ثور پر گھونسلہ بنایا اور انڈے دیے محبوب کریم صل اللہ علیہ وسلم کو ان کی خدمت ایسی پسند آئی کہ انکی نسل کو بھی اپنے پاس رہنے کی اجازت فرمادی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…