جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اپنے گھر والوں کی حفاظت اللہ خود کرتا ہے، اللہ کے گھر کی رونقیں بحال، 68 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازی میں سے کوئی بھی کورونا وائرس کا شکار نہ ہوا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ (نیوز ڈیسک)خانہ کعبہ شریف اللہ کا گھر جہاں ہر پل رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا سلسلہ جاری ہے، کورونا وباء کے باعث عمرہ پر پابندی لگا دی گئی تھی، ہر مسلمان اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے کہ یا رب ایک بار اپنے گھر کی زیارت کرا دے۔ کورونا وائرس کے سبب کئی ماہ بعد مسلمانوں کے لئے خانہ کعبہ شریف کھولا گیا تو

ایک بار پھر لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجنے لگیں اور اللہ کے گھر کی رونقیں بحال ہو گئیں، حرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک 68 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازی یہاں آ چکے ہیں، آنے والے تمام لوگ اللہ کے گھر سے باحفاظت گئے اور ان میں سے کوئی بھی اس موذی وائرس کا شکار نہیں ہوا۔ چار اکتوبر 2020 سے جنوری 2021ء تک زائرین اور نمازیوں کی خانہ کعبہ آنے کی تعداد 68 لاکھ سے زائد ہے۔ اللہ کے فضل و کرم اور عنایت سے کسی بھی نمازی یا عمرہ زائرین کو کورونا وائرس کی شکایت نہیں ہوئی۔دوسری جانب مدینہ منورہ کے نواحی پہاڑی چوٹیوں پر موسم سرما میں اس بار دھند اور بادلوں کی زیادہ مقدار دیکھی جا رہی ہے۔ ایک مقامی فوٹو گرافرنے الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پر گہرے اور سفید بادلوں کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔فوٹو گرافر اسامہ الحربی نے الفقرہ پہاڑوں پر جمع ہونے اور وہاں سے گذرنے والے بادلوں کے مناظر کیمرے میں محفوظ کیے جنہیں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے الحربی نے کہا کہ وہ سیاحت کا بے حد شوقین ہے اور خشکی کے علاقوں، پہاڑی مقامات، سیاحتی اور تفریحی اہمیت کے حامل مقامات کی سیر کے دوران وہ ان مقامات کی تصاویر بھی بناتا رہتا ہے۔

حال ہی میں اس نے الفقرہ پہاڑی علاقے کی تصاویر بنائیں۔ یہ تصاویر اس وقت بنائی گئیں جب پہاڑی چوٹیاں بادلوں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔اسامہ الحربی کا کہنا تھا کہ الفقرہ پہاڑی چوٹیوں پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی سطح سمندر سے 1901 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…