اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی آرٹسٹ کی پیالیوں پر فن پاروں کی سوشل میڈیا پر دھوم

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )ایک مقامی سعودی آرٹسٹ نے چائے کی پیالیوں پر موسم سرما کی نسبت سے فن پارے تیار کیے تو سوشل میڈیا پران کی تصاویر کی دھوم مچ گئی۔ سعودی آرٹسٹ کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے یہ فن پارے اتنی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہوسکتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی آرٹسٹ نورہ عبداللہ القمیزی نے چائے کی پیالیوں پر اگرچہ عربی میں الفاط کے ساتھ تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں مگر انہیں ہرجگہ دیکھنے والوں نے بے حد پسند کرتے ہوئے نورہ کی فن کارانہ مہارت کو داد پیش کی ہے۔ پیالیوں پر لکھے گئے اس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے رات سرد ہو رہی ہے اور میری خواہشیں تیز ہو رہی ہیں۔بردان دلوں کو توڑ دیتے ہیں۔ اس نے سردیوںکی عکاسی کرنے والے جملوںکے ساتھ پیالیوں پر سردیوں کی مناسبت سے تصاویر بھی پینٹ کیں۔ ان میں کوٹ، چائے کی کیتلی، ہیتر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔نورہ القمیزی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ڈرائنگ پسند تھی لیکن میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا پسند نہیں کرتی تھی۔ میں نے گھر قرنطینہ کے ایام میں اس پر توجہ دینا شروع کی تھی۔ میں نے بصری صلاحیت کے ذریعہ ڈرائنگ سیکھنا شروع کی میں نے انٹرنیٹ پر ڈرائنگ کی ویڈیوز دیکھیں اور ان کی مشق کرنے لگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…