بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ترک صدر طیب اردوان کو کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے  کس ملک کی ویکسین لگا دی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر طیب اردوان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کیلئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ٹیلی گرام پر جاری اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ

انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ۔اس موقع پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد تین کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔خیال رہے کہ ترکی نے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔طبی عملے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…