پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے عمرکی حد بڑھانے کا فیصلہ

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے عمرکی حد 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا، روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے ، اس سے پہلے 18 سے 50 سال تک کے افراد کا عمرہ ویزہ لگ

رہا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے اب تک 300 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ،سب سے بڑی رکاوٹ عمر قرار دیا جا رہا تھا اب 18 سال سے 65 سال عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڈ 19 کی شرائط برقرار رہیں گی، عمرہ کے لئے جانے والوں کو 3 دن کروٹین بھی رہنا پڑے گا ،ایک عمرہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے لئے ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…