جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

مسلمانوں پر مودی سرکار کا ایک اور ظلم ، آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

آسام (این این آئی) انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔انتہا پسند مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں حکومتی سرپرستی میں

چلنے والے تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا جس کے تحت ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک سکولوں میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بل کی منظوری دی جب کہ کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے بل کی مخالفت کی اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کی جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔بھارتی حکام کے مطابق بل پاس ہونے کے بعد ریاست آسام میں تمام مدارس سیکیولر سکول میں تبدیل ہوجائیں گے جہاں طالب علم قرآن کی تعلیمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ریاست آسام کے وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے جب کہ بل پاس ہونے کے بعد حکومت کے ماتحت چلنے والے تمام مدارس یکم اپریل سے باقائدہ اسکولز میں تبدیل ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…