بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2021ءکے بارے میں خطرناک اور خوفناک پیش گوئیاں‎

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغاریہ(آن لائن)بلغاریہ کی مشہور خاتون آنحجہانی نجومی بابا وانگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہیں جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشگوئی کی، ان کی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جب کہ کچھ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔نجومی بابا وانگا نے 2021 کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئیاں کی ہیں۔نجومی بابا وانگا کا کہنا ہے کہ 2021 میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔

دنیا کو دکھوں کا سامنا ہو گا جو انسانی راہ کو تبدیل کر دے گا،انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا۔اور تین عفریت مل کر ایک ہو جائیں گے۔بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق یہاں ڈریگن کا مطلب چینی معیشت اور اس کا پھیلا بھی ہو سکتا ہے۔نجومی بابا وانگا کے مطابق 2021میں لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر سخت تقسیم سے گزریں گے اور روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تاہم انہوں نے عجیب و غریب پیشگوئی کی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر معمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔بابا وینگا کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51صدی عیسوی میں ہو گا۔انہوں نے سال 2021 کے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مریض کینسر کا شافی علاج دریافت ہو جائے گا۔سورج کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔واضح رہے کہ بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا نے کئی سال قبل کچھ ہوش ربا پیشن گوئیاں کی تھیں جن میں سے اب تک کئی پیشن گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں۔نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشن گوئی کی تھی کہ 2019 کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی، جبکہ دنیا کے دو رہنماوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2004 کی طرح ایک اور

سونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ بلغاریہ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا کا اصلی نام وانژلیا پاندوا دیمیتروا تھا جو 12 سال کی عمر تک ایک عام سی زندگی بسر کر رہی تھیں لیکن پھر وہ ایک پراسرار بگولے کی زد میں آ کر گم ہو گئیں اور کئی دنوں کے بعد اپنے خاندان کو ملیں۔ان کی آنکھوں میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے

ان کی بصارت کم ہوتی چلی گئی۔لیکن اس کے باوجود وہ کافی کچھ دیکھ سکتی تھیں اور پیشین گوئیاں کر کے لوگوں کی مدد کرتی تھیں۔ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996 میں انتقال کر گئی تھیں لیکن مرنے سے پہلے آنے والی کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کر گئیں۔ انہوں نے 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور 2004 میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010 میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشن گوئی کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…