اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل میں مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو

کرونا ویکسین گزشتہ روز لگائی گئی۔سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق بن فوزان الربیعہ نے مملکت کے باشندوں اور غیرملکیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسین لگائے جانے کے عمل کی سرپرستی اور نگرانی کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کرونا کی وبا پر کنٹرول قائم کرنے کے حوالے سے شروع میں اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر چل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بر وقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور یہ ثابت کیا کہ صحت انسان کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے۔ کرونا کی دنیا میں ویکسین کی تیاری کے بعد مملکت نے اس کے حصول اور شہریوں کو لگانے میں دیر نہیں کی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ملک کے باشندوں اور مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…