پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل سے معاہدے سیاسی غلطی ہے، 30ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیے گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے 30 مسلمان اور عرب ممالک کے سربراہان کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ان ملکوں کی قیادت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار

نہ کرنے پر زور دیا ہے اورکہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ایک بڑا سیاسی جرم اور غلطی ہے جو فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے مکتوب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اس وقت قضیہ فلسطین کے حال، مستقبل اور اس کے وجود کو سنگین اور غیرمعمولی خطرات اور چیلنجز درپیش ہیں۔ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے ہمارے وطن عزیز، ہماری قوم اور ریاست کیباشندوں کے خلاف بلا تفریق دہشت گردی جاری ہے۔ غزہ کی ظالمانہ ناکہ بندی کئی سال سے بدستور قائم ہے۔ قابض ریاست اپنے مجرمانہ منصوبے بالخصوص یہودی آباد کاری، فلسطینی علاقوں کے الحاق، زمینوں پر غاصبانہ قبضے، القدس کو یہودیانے، مسجد اقصی کی زمانی اور مکانی تقسیم، القدس میں عرب ،اسلامی اور مسیحی آثار کو مٹانے، گھروں کی مسماری، فلسطینیوں کو ھجرت پر مجبور کرنے، انہیں شہر سے بے دخل کرنے اور زندانوں میں قید فلسطینیوں پر جبرو تشدد کے حربے بڑھتے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…