اسرائیل کے جرائم پیش لوگ دبئی کی جانب راغب، جسم فروشی کے اڈے بھی بنانا شروع کر دیے

23  دسمبر‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں منشیات فروشوں اور جرائم کی تنظیموں نے اپنے کاروبار متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مجرموں کے خاندانوں اور اسرائیلی جسم فروشی اور منشیات کے

کاروبار کرنے والوں نے امارت کے شہر دبئی میں اپنے اڈے بنانا شروع کردیے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی مجرموں نے اپنا راستہ وہاں بنا لیا ہے۔گروہوں نے اپنا کام مشرقی یورپ سے نئے ہاٹ زون دبئی میں منتقل کردیا ہے۔اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر اپنے یورپی پاسپورٹ لے کر منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار کرنے دبئی گئے ۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے ایک نیا اضافہ ہے۔اس سے قبل ایک سینئر اسرائیلی افسر نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی جرائم پیشہ تنظیموں نے حال ہی میں دبئی میں منشیات ، ریل اسٹیٹ ، خوراک ، ہوٹلوں اور منی لانڈرنگ کی اسمگلنگ کاکام کرنا شروع کیا ۔افسر نے وضاحت کی کہ یہ تنظیمیں ایجنٹوں کے ذریعہ کام کرتی ہیں جو انہیں امارات بھیجتے ہیں یا ان تنظیموں کے رہ نما معاہدوں پر راضی ہونے اور پھر واپس آنے کے لئے وہاں سفر کرتے ہیں۔اسرائیلی پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ تقریب ایک ماہ قبل اشدود کی بندرگاہ پر 750 کلوگرام کوکین کی کھیپ پکڑی گئی تھی جو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…