لندن (این این آئی)کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعدبرطانیہ پرپابندی لگانے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے دسمبرکے آخرتک برطانیہ سے پروازوں پرعارضی پابندی لگادی ہے۔دوسر ی جانب جاپان نے بھی برطانیہ کیلئے کل سے سفری پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔خیال رہیکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی
نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔وائرس کی نئی قسم کے بعد بیشتر یورپی ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ایسے اقدام پر غور کررہے ہیں۔