پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی اسرائیل کے یہودیوں کا عشرت کدہ بن گیا، ایک مہینے میں 50 ہزار اسرائیلیوں کی آمد، حیران کن انکشافات

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ +این این آئی) اسرائیلیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے دروازے کھلے ہوئے ابھی ایک مہینہ ہی ہواہے کہ وہاں سے اسرائیلی مرد دبئی میں طوائفوں کے ساتھ رات گزارنے کے لئے گروپوں کی صورت میں آنا شروع ہو گئے ہیں اس طرح دبئی اسرائیلی یہودیوں کا عشرت کدہ بن گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں دبئی کے اسلامی معاشرے کو بھی

شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اگر کوئی جوڑا سرعام بوسہ دیتا ہے تو اسے جیل ہو جاتی ہے لیکن یہاں 30 ہزار سے زائد غیر ملکی طوائفیں موجود ہیں لیکن حکومت نے وہاں آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیاکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفرکیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاکہ گذشتہ دو ہفتوں کے وران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں۔ اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے۔ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل میں کرونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کرونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوارعید انوارکے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پریہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا

کے موقعے پر روشنیوں سے چراغاں کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…