اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی 17 افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی ۔17 درندوں نے خاتون کو شوہر کی موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا،واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں حیوانیت کی انتہا ہو گئی۔17 افراد نے 5 بچوں کی والدہ کو بچوں کی ماں کے

ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے۔بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ملزمان نے میاں بیوی کو یرغمال بنایا اور اجتماعی زیادتی کی۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ہمراہ گائوں کے بازرا سے گھر لوٹ رہے تھے جب نشے میں دھت 17 افراد نے انہیں پکڑ لیا۔ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں فرار ہو گئے۔جب کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔بعض بھارتی میڈیا چینلز کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد 17میں سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک شخص کی شناخت کر سکتی ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اگر وہ واقعے میں ملوث پایا گیا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہر16منٹ میں ایک خاتون ریپ کا شکار ہوتی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی)کی جانب

سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جاری کیے گئے سال 2019 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سال میں بھارت میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے واقعات میں تقریبا 8 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ سال 2019 میں بھی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین پر

تشدد اور ریپ کے سب سے زیادہ واقعات 12 ہزار 902 ریکارڈز کیے گئے۔تاہم حیران کن طور پر ریاست مہارا شٹر کا دارالحکومت اور فلمی گڑھ سمجھے جانے والا ممبئی خواتین کے استحصال، ریپ اور تشدد کے واقعات میں 6 ہزار 519 رجسٹرڈ کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اگرچہ ریپ کیسز میں نئی دہلی سب سے آگے ہیں، تاہم خواتین کے خلاف تشدد، استحصال اور بعض جرائم کے کچھ واقعات میں ممبئی سرفہرست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…