ریاض (این این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی ہے۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سعودی شہر نیوم روانہ ہوئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔تاہم یہ ایسا پہلا موقع ہے جب اسرائیلی اور سعودی قیادت نے ایک ساتھ بات چیت کی۔ اسرائیل اس سے قبل خطے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔ ان دو عرب ملکوں کی طرح اب سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر غور کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔