مکہ (اے پی پی)ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا ہے جبکہ 16 افرادنے لاکھ نے حرم مکی میں باجماعت نمازیں ادا کیں۔
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سےبتایا گیاہے کہ عمرہ کی ادائیگی پر عارضی پابندی تین مراحل میں اٹھائی گئی تھی ۔ پہلے مرحلے کا آغاز 17 صفر سے کیا گیاتھا جو 29 صفر تک جاری رہا۔ادارہ امور حرمین کا کہنا تھا کہ حرم مکی الشریف میں نمازباجماعت کی ادائیگی کےلیے بھی عارضی بنیادوں پر خصوصی ڈیجیٹل پرمٹ جاری کیا جاتا ہے ۔واضح رہے مارچ کے آخری ہفتے سے مملکت میں کورونا کے برھتے ہوئے کیسز کی وجہ سےاحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی اور نماز باجماعت پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔