مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اماراتی حکام نے تل ابیب میں پرتعیش جائدادوں کی تلاش شروع کی ہے تاکہ اسرائیل میں عیاشی کے اڈے قائم کرنے میں صہیونی ریاست کی مدد کی جا سکے۔
اس حوالے سے امارت نے اسرائیل میں غیر منقولہ جائیدادوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں سے بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان املاک کا مقصد آنے والے سفیر کے لیے پرتعیش رہائش گا کے علاوہ تل ابیب میں ابوظبی کے لئے ایک سفارت خانے کے طور پر استعمال ہونا ہے،سفارت خانے کی خاطر خاص طور پر ہرزلیہ خطہ (شمال)میں ایک انتہائی پوش علاقے میں بہت سارے سفارتی مشن موجود ہیں وہاں پر املاک کے حصول کی کوشش کی جا رہی ہے۔مجوزہ علاقوں میں ، تل ابیب میں بین گوریون ہوائی اڈے کے قریب صوفیان علاقہ بھی شامل ہے۔اس چینل نے جائداد غیر منقولہ دلالوں کے حوالے سے نقل کیا کہ امارات کرایہ پر لینے کے ساتھ پراپرٹی خریدنا چاہتاہے تاہم امارات کو اپنی مرضی کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے پلاٹ بھی درکار ہیں۔