جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی زندگی سے الگ ہوکر امریکا جاکر  بسنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اطالوی ڈاکیومینٹری میں اہم انکشافات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے شاہی زندگی سے الگ ہوکر امریکا جاکر بسنے کا فیصلہ دراصل ملکہ الزبیتھ کے سخت قواعد و ضوابط پر مبنی زندگی کی وجہ سے کیا، جس کے باعث بطور شاہی خاندان کا رکن رہ کام کرنا خاصا مشکل ہوتا تھا۔یہ دعوٰی اس وقت سامنے آیا جب ایک اطالوی دستاویزی سیریز یولائسے میں اس پر

کی گئی بحث سامنے آئی، جس کہ مطابق شاہی جوڑے کے پاس کبھی بھی شاہی رقوم سے انکار کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔اس دستاویزی سیریز کے میزبان البرٹو انجیلا نے برطانوی میڈیا ادارے ایکسپریس یو کے کو بتایا کہ شاہی نظام کو چلانے کے لیے ملکہ کو ٹیکس پیئرز سے ملنے والی رقوم سے حکومت پیسے دیتی ہے، اور یہ چند پینی (چند سکے کے برابر) نہیں ہوتی۔صرف 2019 میں ملکہ الزبیتھ کو شاہی خاندان اور شاہی نظام کو چلانے کے لیے برطانوی خزانے سے 80 ملین برطانوی پائونڈ فراہم کیے گئے تھے۔ تو مختصراً یہ کہ شاہی خاندان کے افراد حقیقتاً اعلیٰ درجے کے پبلک آفیشلز ہیں، اور انھیں انکی خدمات کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے، اور اس نکتے پر ملکہ برطانیہ اپنے خاندان سے ہمیشہ بڑی سختی سے پیش آتی رہی ہیں۔انکا اصول یہ ہے کہ اگر آپ بادشاہت کے لیے کام کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ آپکو کوئی مزید رقم نہیں ملے گی۔ بالکل اسی طرح جسیے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ ہوا یعنی انکے شاہی خاندان سے الگ ہوتے ہی انکو رقوم کی فراہم رک گئی۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…