پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تنقید سے بچنے کیلئے آزادی اظہار پر پابندیاں ،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا حقیقی چہرہ پھر سامنے آگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن )دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا حقیقی چہرہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ مودی سرکار تنقید سے بچنے کے لیے آزادی اظہار پر پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں۔بھارتی حکومت نے ممبئی لٹریچر فیسٹیول کے آن لائن ایونٹ پر اچانک پابندی عائد کردی۔

امریکی دانشورنوم چومسکی اور بھارتی دانشوروجے پرشاد نے ممبئی لٹریچر فیسٹیول میں آن لائن شرکت کرنا تھی۔بھارت میں شہریت کے کالے قانونسی اے اے پر بھی ڈائیلاگ ہونا تھا۔ امریکی دانشورنوم چومسکی اور بھارتی دانشوروجے پرشاد نے مشترکہ بیان میں بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ20نومبر کی شام کو آن لائن ایونٹ تھا۔ اسی دن دوپہر کو بتایا گیا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈائیلاگ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نوم چومسکی اور وجے پرشاد نے فیسٹیول کے پانچویں روز شرکت کرنی تھی۔اس سے قبل کارکنوں ، ماہرین تعلیم ، اور فنکاروں کی طرف سے بھی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔  جس میں چومسکی پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ٹاٹا گروپ کے زیر اہتمام لٹریچر میلے میں شرکت نہ کریں۔چومسکی اور پرشاد نے اس میلے کا بائیکاٹ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پینل بحث کا آغاز اس بیان سے کریں گے کہ وہ بڑے کارپوریشنوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔دونوں دانشوروں نے کہا کہ ہم اس بارے میں بات کرنا چاہتے تھے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ٹاٹا جیسی کارپور یشنوں کی سربراہی والی حکومتیں کس طرح انسانیت کو گہرے بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…