منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام  دینے والے پاکستانیوں کو ایوارڈ زسے نوازاگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی) پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے زیر اہتمام ”پاکستان کمیونٹی ایوارڈ ز 2020”کی تقریب میںنیوزی لینڈ میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے زیر اہتمام آکلینڈ کے ٹی اٹاٹو کمیونٹی سنٹر میں پاکستان کمیونٹی ایوارڈز 2020کی تقریب منعقد کی گئی

جس میں نیوزی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ مائیکل ووڈ ، ایتھنک کیمونٹیز کی وزیر پریانکارداھا کرشنن ، ریس ریلیشن کمشنر منگ فون ، فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر ابرار شیخ ،نیوزی لینڈ مسلم ایسوسی ایشن کے صدر اخلاق کاشگیری ، ایتھنک کمیونٹیز آفس کی نندیتا ماتھور ، ممبر آف سپریم سکھ سوسائٹی کے علاوہ نیوزی لینڈ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو ان کی بہترین خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا ، یہ ایوارڈزدو کیٹیگریز پر مشتمل تھے جس میں سپیشل ریکگنیشن اور کمیونٹی سروسز شامل تھیں ۔کمیونٹی سروس ایوارڈ کیٹیگری میں پامسٹر نارتھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حنیف قاضی کوگزشتہ 54سالوں میں نیوزی لینڈ میں سائنس ، ریسرچ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر پرسن آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ،یہ ایوارڈ پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کے صدر نوید حامدنے دیا اس کے علاوہ ثانیہ اشرف اور طاہرہ جو کھیو کو ویمن لیڈر شپ ایوارڈ ، ویلنشیا ٹیکنالوجی کو بزنس آف دی ائیر ایوارڈ، ٹمرو سے ڈاکٹر ابرار خالد کو آئوٹ سٹینڈنگ پروفیشنل ایوارڈ ، کرائسٹ چرچ کے نوجوان عزیر قمر کو سپورٹس پرسن آف دی ائیر (ویٹ لفٹنگ )ایوارڈ ، پامسٹر نارتھ کی فاطمہ عمران کو

یوتھ لیڈر شپ ایوارڈ اور لائبہ بتول کو سٹوڈنٹ آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازاگیا ۔سپیشل ریکگنیشن ایوارڈ کیٹیگری میں بلڈ بالٹی کے سلیم زبیر ، سکوائش کھلاڑی کاشف شجاع ، ساڈے آلہ ریڈیو اینڈ ٹی وی کے ناصر خان ، فلم میکر اینڈ ریڈیو ہوسٹ آرجے ناصر خان ، نیپئر کے محمد نعیم، ریڈیو اور ٹی وی اپنا کے عمران حسین اور سپریم سکھ سوسائٹی کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ جینی سالسہ ،

وزیر ٹرانسپورٹ مائیکل ووڈ اور ایتھنک کمیونٹیز کی وزیر پریانکارادھا کرشنن کو بھی ایوارڈز سے نوازاگیا تقریب میں پاکستان کے مقامی گلو کاروں نے پاکستانی نغمے اور گیت گائے ، تقریب کے آخر میں شرکاء پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی ۔ اختتام پر پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ ایوارڈ حاصل کرنیوالے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی اور تقریب کو کامیاب نانے پر سپانسرز اور معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…