لندن (این این آئی)برطانیہ کے وزیرامیگریشن نے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ کو برطانوی تعلیمی اداروں کا انتخاب کرنے کی دعوت دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکے گورنمنٹ کی آفیشنل ویب سائٹ پر بتایاگیا کہ وزیر امیگریشن کیون فوسٹر نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ڈے کی
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی اعلی یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ برطانیہ کا انتخاب کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 5 ہزار طلبہ کو برطانیہ کا ویزا دیا گیا اور ماضی کے مقابلے میں 20 فیصدزیادہ کامیابی سے برطانیہ کا ویزا لینے والے پاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی۔وزیر امیگریشن نے طلبہ کو دیے گئے پیغام میں کہا کہ برطانیہ اگلے سال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کے نام سے اسکیم شروع کریگا، اسکیم کے تحت طلبہ کاگریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کے لیے برطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔