ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا متنازع حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کردیا ہے۔ ان دونوں ججوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی روشنی میں ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ان دونوں جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا اور
انھوں نے اپنے الگ الگ حکم میں لکھا کہ مردوں کا داڑھی منڈھوانا ممنوع ہے ،اسی طرح ان پر شیشہ تمباکو پینے کی بھی ممانعت ہے۔ عدالتی کام ادارہ جاتی ہوتا ہے اور اس میں ادارے کے نظام سے متعلق کسی انفرادی رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سعودی عرب کا نظام انصاف قانون سازی ، اصولوں اورفیصلوں پر مبنی ہے اور یہ انفرادی نوعیت کے فیصلوں کو مسترد کرتا ہے۔