پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مجھے یقین ہے اسلام کو پوری طرح نہیں سمجھا گیا،اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والے پہلے ہندو طالبِ علم کا دعویٰ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شبھم یادو اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والے پہلے غیر مسلم طالبِ علم بن گئے ۔شبھم یادو دہلی یونیورسٹی سے فلسفے میں گریجویشن کرنے کے بعد مذہب کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی

جاتی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اسلام کو پوری طرح نہیں سمجھا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے پوسٹ گریجویشن کے لیے اسلامیات کو چنا۔ میں دو برادیوں یا دو مذاہب کے درمیان پل بننا چاہتا ہوں۔شبھم یادو پیشے کے طور پر سرکاری ملازمت کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامیات یونین پبلک سروس کمشن کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہو گی۔شبھم یادو کے والد ایک تاجر اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ شبھم یادو کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے اسلامیات کا معالعہ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی۔ تاہم والدین کو شبھم یادو کی حفاظت سے متعلق تحفظات ہیں۔ شبھم یادو کشمیر میں تعلیم حاصل کریں گے۔اس حوالے سے شبھم یادو کا کہنا تھا کہ ملک کی 14 مرکزی یونیورسٹیوں میں سے کشمیر کے کالج ہی اسلامی علوم میں داخلہ لینے کے لیے کورس کراتے ہیں۔ میں دو سال وہیں تعلیم حاصل کروں گا۔ان کے بقول وہ کشمیر جا چکے ہیں۔ وہاں کے لوگ مخلص اور دوستانہ مزاج کے ہیں۔ اس لیے انہیں نہیں لگتا کہ کسی کے بارے میں بھی کوئی غلط فہمی پیدا ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ راجستھان کی سنسکرت یونیورسٹی میں بھی بہت سے مسلمان پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ جب کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی یونیورسٹی میں سنسکرت پڑھا رہے ہیں۔ اس طرح شعب اردو میں دو اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جو ہندو ہیں۔  21 سالہ شبھم یادو اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول آنے والے پہلے غیر مسلم طالبِ علم بن گئے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…