پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آرمینیائی لوگوں نے گائوں آذربائیجان کے حوالے کرنے سے قبل اپنے گھروں کو آگ لگادی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(این این آئی)نیگورنوکاراباخ سے باہر رہائش پذیر آرمینیائی لوگوں نے جنگ بندی معاہدے کے تحت گاں کو چھوڑنے سے قبل اپنے گھروں کو آگ لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 نومبر کو آرمینیا اور آذربائیجان نے بدترین لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدے کا

اعلان کیا تھا جس کے تحت نیگورنو،کاراباخ سے باہر رہنے والے آرمینیائی لوگوں کو گاں چھوڑ کر مذکورہ زمینیں آذربائیجان کے حوالے کرنی تھیں۔کئی دہائیوں سے آرمینی علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول آذربائیجان کے ضلع کالباجار کے رہائشیوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے، کیونکہ معاہدے کے بعد مذکورہ علاقے پر آذربائیجان دوبارہ اقتدار سنبھالے گا۔ایک رہائشی نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے، میں اسے آذریوں کے پاس نہیں چھوڑ سکتا۔ایک اور آرمینیائی رہائشی نے کہا کہ آج ہر شخص اپنے گھر کو نذر آتش کرنے والا ہے، ہمیں آدھی رات تک جانے کے لیے ٹائم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے والدین کی قبریں بھی منتقل کی ہیں، آذری افراد قبروں کی بے حرمتی کرنے میں بہت خوشی محسوس کریں گے جو ناقابل برداشت ہے۔ادھرآرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا لیکن پولیس نے انہیں روکا، تاہم مظاہرین نے نیکول استعفی دے دو کے نعرے لگائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…