پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آذربائیجان سے جنگ، ہمارے دو ہزار فوجی ہلاک ہوئے، آرمینیا کا اعتراف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروآن (این این آئی) آذربائیجان سے جنگ میں آرمینیا نے 2 ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرمینیا کی وزرات صحت نے ہزاروں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ،آرمینیائی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک اس جنگ میں 2317 آرمینیائی فوجیوں اور نامعلوم افراد کی لاشوں کی جانچ پڑتال ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے تو حتمی طور پر تعداد نہیں بتائی جاسکتی تاہم وہ جنگ میں مارے گئے جوانوں کی والدین اور دیگر رشتے داروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنوکاراباخ کے تنازع پر جاری جنگ کا اختتام روس اور ترکی کی مدد سے امن معاہدے پر ہوا ہے۔ امن معاہدے کے تحت 6 ہفتوں کی جنگ میں آرمینیا کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے آذربائیجان کے پاس رہیں گے جبکہ آرمینیا کو نواحی علاقوں کا قبضہ بھی آئندہ دنوں میں چھوڑنا ہوگا۔امن معاہدے پر آذربائیجان میں جشن اور آرمینیا میں سوگ طاری ہے جبکہ آرمینیائی وزیراعظم نکول پشنیان نے بھی جنگ بندی کی وجہ فوجی وسائل کے خاتمے اور تھکی ہوئی سپاہ کو قرار دیا تھا۔6 ہفتوں کی جنگ میں نگورنوکاراباخ انتظامیہ نے 1200 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ،دوسری جانب آذربائیجان کی جانب سے اب تک اس جنگ میں فوجیوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے کوئی بھی معلومات نہیں فراہم کی گئی ہیں تاہم آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی پر شیلنگ اور راکٹ حملوں میں 80 آذری افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…