جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

قطر میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کے بدلے زبردست پیشکش

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی )قطر نے اپنی پراپرٹی مارکیٹ کو غیر ملکیوں کے لیے کھول دیا ہے،قطر کی حکومت گھر یا دکانیں خریدنے والے غیر ملکیوں کو عارضی یا مستقل قیام کی پیش کش کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد صاحب ثروت غیر ملکیوں کو دوحہ میں

جزیرہ لل ٹاورز یا لوسیل نیو سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے۔ جزیرہ لل ایک مصنوعی جزیرہ ہے۔اسی طرح شاپنگ مالز میں ریٹیلز اسٹورز خریدنے والے بھی اقامہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔یہ منصوبہ ضرورت سے زیادہ تعمیرات کے معاملے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ زیادہ تعمیرات کے سبب ٹاوروں کی نصف تعداد خالی پڑی ہے اور 2016 سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریبا ایک تہائی کمی آ چکی ہے۔ماضی میں سرمایہ کاروں کو اقامہ حاصل کرنے کے لیے کسی قطری کمپنی یا شہری کی اسپانسر شپ کی ضرورت ہوتی تھی۔ تاہم اب دو لاکھ ڈالر قیمت کی جائیداد خریدنے پر جائیداد کی ملکیت رکھنے تک عارضی اقامہ باقی رہنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ اسی طرح دس لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو مستقل اقامہ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ ان سہولیات میں مفت تعلیم اور صحت کی نگہداشت شامل ہے۔غیر ملکی حضرات اب قطر میں 25 علاقوں میں گھر تلاش کر سکتے ہیں۔ ان میں نو علاقے آزاد ملکیت کی بنیاد پر ہیں جب کہ بقیہ علاقے 99 سال کی لیز پر ہیں

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…