ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بھاری بھرکم تنخواہ ، بوئنگ طیارہ جوبائیڈ ن کے منتظر امریکی صدر کو کیا کیا سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن اب وائٹ ہائوس کے نئے میزبان بنیں گے۔ ایک امریکی صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو نہ صرف یہ کہ دنیا کے سب سے بڑے ملک پر حکمرانی کرنے اور دنیا کی سب سے طاقتور

فوج کا کمانڈر ان چیف بننے کا موقع ملے گا بلکہ وہ بھاری تنخواہ، وائٹ ہاوس میں فلم بینی کے لیے ایک سینما اور تھرمل باتھ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ہر نئے امریکی صدر کو بھاری تنخواہ وصول ہوگی ،2001میں کانگرس کی طرف سے تنخواہ میں اضافہ اور ترمیم کے بعد امریکی صدر کو سالانہ دو لاکھ کے بجائے 4 لاکھ ڈالر تنخواہ ملتی ہے۔ انہیں تفریح کے لیے 19 ہزار ڈالر کا الائونس بھی مل جاتا ہے۔اگرچہ صدارتی تنخواہ ٹیکس سے مشروط ہے لیکن دوسرے بونس امریکی ٹیکس قانون کے مطابق نہیں ہیں۔امریکی صدر ایوان صدر میں رہائش اختیار کرنے کے حق دار بن جاتے ہیں۔ وائٹ ہائوس میں 1792 سے صدور آباد ہیں۔ یہ چھ منزل اور 132 کمروں پر مشتمل ہے عمارت جس میں بولنگ ایلی، چاکلیٹ شاپ، مکمل طور سے لیس فٹنس سنٹر، ایک ٹینس کورٹ، باسکٹ بال، ایک سوئمنگ پول کے علاوہ مکمل سنیما ہال ہے۔امریکی صدر وائٹ ہاس کے ڈیزائن اور سجاوٹ میں تبدیلی کے ایک لاکھ

ڈالر حاصل کرنے کا بھی حقدار ہے۔ جبکہ سابق صدر باراک اوباما نے اس رقم سے انکار کر دیا اور اپنے ذاتی اکائونٹ سے اس کی دیکھ بھال کرنے پر اصرار کیا۔ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے فرنیچر اور دفتری سامان خریدنے میں تقریبا $ 1.75 ملین ڈالر خرچ کیے۔

وہائٹ ہاس میں اپنے قیام کے دوران صد ماہر شیف کے ہاتھوں تیار کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوتا ہے جو صدر اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی لذیذ پکوان تیار کرتے ہیں۔کام سے تھکاوٹ کی صورت میں صدر میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ کنٹری ریسارٹ جاسکتے ہیں

اور آرام کر سکتے ہیں۔ یہ تفریح گا ایک جمنازیم، سوئمنگ پول اور رن وے سے پوری طرح لیس ہے۔صدر کا بوئنگ بہت ایڈوانس طیارہ ہے۔ 4000 مربع فٹ طیارے میں ایک میڈیکل آپریٹنگ روم اور صدر کے لئے نجی جگہیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں خالی جگہیں اور عملے

کے لیے جگہیں جو ایک وقت میں 100 افراد کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔ ہوائی جہاز کے لیے ایک آپریٹنگ گھنٹے کی لاگت تقریبا 200 ہزار ڈالر ہے۔وائٹ ہاس میں صدر کی خدمت کے لیے ایک ڈاکٹر مقرر ہوتا ہے۔ صدارتی طبی عملہ ہر وقت ان کے ساتھ رہتا ہے۔ وہائٹ ہائوس میں

معائنہ کے کمرے، طبی سامان اور فوجی ڈاکٹروں کا اپنا کلینک ہے۔اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد صدر کو سالانہ تقریبا دو لاکھ ڈالر کی پنشن ملتی ہے۔ وہ نجی دفتر قائم کرنے اور ملازمین اور کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مزید رقم کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…