چین نے امریکہ کو سخت وارننگ دے دی، نیا خطرہ پیدا ہو گیا

30  اکتوبر‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی)چین کے سفارت خانے میں بھارت کے دورے پر امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں قائم چینی سفارت خانے کی

جانب سے پومپیو کے بیان پر کہا گیا کہ امریکی سیکریٹر اسٹیٹ چاہتے ہیں کہ خطے میں چین کے دوسرے ممالک سے تعلقات میں کشیدگی ہو۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی سرد جنگ والی ذہنیت اور نظریاتی تقسیم ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ہے لیکن چین اس کی بھر پور مخالفت کرتا ہے۔بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے چین کے سفارت خانہ نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور عسکری راستوں کے ذریعے مذاکرات کر رہے ہیں۔رد عمل میں کہا گیا کہ چین اور بھارت میں اپنے اختلافات کو باقاعدگی کے ساتھ ختم کرنے کے لیے دانش مندی اور صلاحیت ہے اور کسی تیسرے فریق کو مداخلت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…