نیتن یاھو نے اپنے وزرا کو ابو ظبی جانے سے روک دیا

27  اکتوبر‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے وزرا کو اپنے دورہ امارات سے قبل ابو ظبی جانے سے روک دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میںبتایا گیا کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنے

مجورہ دورہ ابو ظبی سے قبل کسی وزیر یا اعلی حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں۔ متعدد اسرائیلی وزرا نے متحدہ عرب امارات کے حکومت میں شامل اپنے ہم منصب وزرا سے رابطے کرکے ان کے ساتھ بات چیت اور دوروں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کیا تھا تاہم نیتن یاھو نے انہیں اپنے دورے سے قبل امارات جانے سے روک دیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ نیتن یہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظبی کا دورہ کریں۔ تاہم اس دورے کے موقعے پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان ہوسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15 ستمبر کو دونوں ملکوںکے درمیان امریکا کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…