بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نریندر مودی حکومت کرپشن کا گڑھ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے آواز بلند کر دی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن)بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹا ف جنرل پین راوت نے بھی کرپشن کے خلاف آواز بلند کر دی اور کہا کہ مودی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جو ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل بپن راوت نے اپنے ایک پیغام میں

کہا کہ بدعنوانی کو بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ مودی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرپشن کیخلاف کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیک ہولڈرز کرپشن کے خلاف کام نہیں کر رہے۔ مودی کی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں بھی ایسی چیز دیکھتے ہیں تو متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کریں تاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی ہو سکے۔خیال رہے کہ اس قبل بین الاقوامی ادارے بھی بھارت میں سرکاری سطح پر کرپشن کی بات کرتے رہے ہیں۔ چند روز قبل فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ نے بھی رپورٹ جاری کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے44 بینکوں نے تین ہزار دو سو ایک غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب ترپن کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ہے اورانڈین پریمیئرلیگ میں بھی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے۔بھارت میں پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک

اور بینک آف بروڈا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں۔ سونے اور ہیرے کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ منی لانڈرنگ کا پیسہ کہاں گیا اور کس نے استعمال کیا؟ اس کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…