60 سالوں سے مختلف دیہاتوں میں غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت،سائیکل پر سفر کرکے گھر گھر جا کر علاج کرنیوالے ڈاکٹر کی گفتگو

25  اکتوبر‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی )دنیا بھر کی طرح بھارت بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس مشکل صورتحال میں دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں لیکن اس بحران کے دوران ایک 87 سالہ ڈاکٹر غریب دیہاتیوں

کے لیے مسیحا بن گیا ہے جو گزشتہ 60 برس سے سائیکل پر سفرکرکے گھر گھر جاکر غریبوں کا مفت علاج کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشتڑ کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر رام چندرا دندیکر روزانہ اپنی سائیکل پر 10سے 15 کلومیٹر کا سفر کرکے ضلع چندرپور کے علاقے میں گھر گھر جاکر غریبوں کو مفت طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔ڈاکٹر رام چندرا دندیکر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پچھلے 60 سالوں سے مختلف دیہاتوں میں غریب مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ڈاکٹر مریضوں کے علاج سے خوفزدہ ہیں لیکن انہیں ایسا کوئی خوف نہیں ہے۔87 سالہ بھارتی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل نوجوان ڈاکٹر صرف پیسوں کے پیچھے ہیں، وہ غریبوں کی خدمت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…