اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل دوستی میں امارات نے تمام حدیں پار کر دیں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور نام نہاد چیک پوسٹوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قائم بین الاقوامی انسانی حقوق گروپ یورو، مڈل ایسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور امارات نے مشترکہ طورپر انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیا ۔ یہ فنڈ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی قائم کی گئی چیک پوسٹوں اور حراستی مراکز کو اپ گریڈ کرنے اور نئے حراستی مراکز قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس طرح امارات کا سرمایہ براہ راست اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور فلسطینیوں کو اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر استعمال کیا جائے گا۔انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ امارات کا فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کے لیے سرمایہ کاری باعث تشویش ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بیان میں امارات پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کیدوران فلسطینیوںکی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خدشات کو سامنے رکھے۔ امارات کی طرف سے فراہم کی گئی سرمایہ کاری فلسیطنیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتی ہے۔انسانی حقوق گروپ نے کہا کہ غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوجی چوکیوں کے لیے سرمایہ کاری سے فلسطینیوں کے جبری اغوا اور ان پر تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا اور فلسطینیوں کی روز مرہ زندگی مزید اجیرن ہو کر رہ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…