کابل (این این آئی) مشرقی افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگدڑ کے ایک واقعے میں کم از کم پندرہ افغان خواتین ہلاک ہو گئیں۔ اس واقعے میں دیگر گیارہ خواتین اور معمر شہری زخمی بھی ہوئے،قریب تین ہزار افغان پاکستانی ویزے
کے لیے درکار ٹوکن کے حصول کے لیے یہاں جمع تھے۔ اس معاملے پر فی الحال پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افغان شہری پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے جلال آباد میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے قریب ایک اسٹیڈیم میں موجود تھے، جب وہاں بھگدڑ مچی۔ صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر گیارہ خواتین اور معمر شہری زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا کہ قریب تین ہزار افغان پاکستانی ویزے کے لیے درکار ٹوکن کے حصول کے لیے یہاں جمع تھے۔ اس معاملے پر فی الحال پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔